۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
آیت اللہ سید حافظ ریاض نجفی

حوزہ/ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے کہا ہے کہ سینیٹ سے عجلت میں پاس کیا گیا متنازعہ فوجداری بل غیر اسلامی اور قرآن و سنت کی روح کے منافی ہے۔

حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے کہا ہے کہ سینیٹ سے عجلت میں پاس کیا گیا متنازعہ فوجداری بل غیر اسلامی اور قرآن و سنت کی روح کے منافی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اسلام کے نام پر بنا یا گیا تھا، ناصبیت کے فروغ کے لیے نہیں۔ ہم واضح کرتے ہیں کہ اسلامی تعلیمات سے ہٹ کر اور ملت جعفریہ کو اعتماد میں لیے بغیر کوئی قانون سازی نہیں کی جا سکتی۔ ملت شیعہ بل کو مسترد کرتی ہے، ہم اسے کسی صورت قبول نہیں کرتے۔

آیت اللہ سید حافظ ریاض نجفی نے کہا کہ اس بل سے ملک میں فرقہ واریت، دنگا فساد اور بدامنی پیدا ہوگی۔ آئین پاکستان میں تمام مذاہب اور مکاتب فکر کو اپنے عقائد کے مطابق زندگی گزارنے کا حق دیا گیا ہے۔ ایک مسلک یا مذہب کا نظریہ دوسرے مذہب پر مسلط نہیں کیا جا سکتا۔ جو رویہ مسلمانوں کے ساتھ بھارت میں ہندو انتہا پسندوں نے اختیار کئے ہوئے ہیں، متنازعہ بل پر عمل درآمد سے ہندوتوا جیسے رویے کا پاکستان میں خدشہ ہے۔ پھر ملک میں فسادات اور لڑائی کے سوا کچھ نہیں ہوگا۔ جن قوتوں نے بغیر سوچے سمجھے اور اس کے ممکنہ خطرات کا جائزہ لئے بغیر اس بل کو منظور کروایا ہے انہوں نے ملکی سلامتی سے کھیلنے کا دروازہ کھول دیا ہے۔ ہم ہر فورم پر اس غیر اسلامی بل کی بھرپور مخالفت کریں گے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .